dushwari

ہاسن میں بنگلور دھرمستھلا ایراوت بس حادثہ کا شکار ہوگئی ،8افراد ہلاک ،10زخمی

ہاسن:13؍جنوری2018(فکروخبرنیوز) بنگلور کے مضافات میں شانتی گرام کے پاس آج صبح ایک بس پلٹ کر سڑک کنارے واقع ایک گڑھے میں گرجانے سے آٹھ افراد کی موت واقع ہوگئی ہے ،جبکہ دس سے زائد افرا زخمی ہوگئے ہیں،یہ حادثہ آج صبح قریب 3:30بجے پیش آیا ہے، تفصیلات کے مطابق کے ایس آر ٹی سی ایراوت بس مسافروں کو لے کر بنگلور سے دھرمستھلا کی جا نب آرہی تھی کہ اسی دوران شانتی گراماکے قریب بس ڈرائیور کے ہاتھوں بے قابو ہونے سے یہ حادثہ پیش آیا،حادثہ میں آٹھ افراد کی موت واقع ہو گئی جبکہ دس افرادشدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ہاسن کے سرکاری اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES