dushwari

بنگلورو کے کامکشی پالیا میں پیش آئے تسلیمہ بانو قتل معاملہ میں پولیس نے کیا ملزم کو گرفتار

سرسی ۔11؍ جنوری۔2018 (فکرو خبر نیوز) دو ہفتے قبل بنگلورو کے کامکشی پالیا میں پیش آئے تسلیمہ بانو قتل معاملہ میں پولیس نے تیزی کے ساتھ کارروائی کر تے ہو ئے بنگلورو پولیس ملزم کو گرفتار کر نے میں کامیاب ہو ئی ہے ،جس کی شنا خت سر سی کے رامن بیل کے رہنے والے مبین شیخ کے طور پر کر لی گئی ہے ،قتل کی یہ واردات 20 ؍ ڈسمبر کے روز بنگلورو کے کامکشی پالیا میں انجام دی گئی تھی ، اطلاعات کے مطابق مبین اور سر سی کی رہنے والی تسلیمہ کے دوران کالج کے زمانے سے تعلقات قائم ہو ئے تھے ،اس دوران چوری کی واردات کے سلسلہ میں مبین جیل میں قید ہو گیا

،جس دوران تسلیمہ کی شادی ہاسن کے لڑ کے سے ہو ئی ،مگر جب مبین کی جیل سے رہائی ہو ئی تو وہ تسلیمہ کو مجبور کر نے لگا کہ وہ اس لڑ کے کو چھوڑ کر اس کے ساتھ رہنے پر راضی ہو جا ئے ، مگر تسلیمہ نے انکار کیا ،جس کے بعد مبین دبئی ملازمت کے لئے دبئی چلا گیا ،جہاں ڈرائیور کا پیشہ کر تے ہو ئے کچھ پیسے کمانے کے بعد چند سالوں بعد ہندوستان واپس لو ٹ آیا ،اس دوران تسلیمہ کا ایک بچہ بھی تھا ،اور تسلیمہ سر سی سے بنگلور کے کامکشی پالیا میں منتقل ہو گئی تھی ،20 ؍ ڈسمبر کے روز مبین مقامی لو گوں سے پوچھتے پوچھتے کامکشی پالیا میں مو جود تسلیمہ کے گھر تک رسائی حا صل کر نے میں کامیاب ہوا ،جہاں پہنچ کر اس نے تسلیمہ پر دباؤ بنا یا کہ وہ اس کے ساتھ رہنے کو ترجیح دے ،مگر تسلیمہ کے بار بار انکار پر برہم اور غصہ سے بے قابو مبین نے تسلیمہ کو چھرا گھونپ کر موت کے گھاٹ اتار دیا ،جس کے بعد کارروائی کر تے ہو ئے پولیس نے مقامی لو گوں کی مدد اور فیس بو ک پر موجود مبین کی تصویروں وغیرہ کی مدد کے ذریعہ ملزم کو گرفتارکر لیا ہے ، مزید تحقیقات جا ری ہے ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES