dushwari

سرسی تشدد معاملہ میں ملوث ضمانت پر رہا 62افراد کے خلاف باڈی وارنٹ جاری

سرسی :10؍جنوری2018(فکروخبرنیوز) پریش میستھا کے معاملہ کے بعد سرسی میں تشدد کے واقعات کے دوران مشتعل مظاہرین کی طرف سے پتھراؤ اور پولس پر حملہ کرنے کے معاملہ میں گرفتار باسٹھ مظاہرین کو گرفتاری کے بعد مشروط ضمانت پر رہا کیا گیا تھا ،تاہم شرائط کا لحاظ نہ کرنے پر سرسی عدالت نے ان کے خلاف بوڈی وارنٹ جاری کیا ہے ،ذرائع کے مطابق ڈسمبر میں تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کے معاملہ میں پولس نے پوری تحقیقات کرتے ہوئے 62افرادکو حراست میں لے لیا تھا ،

پولس کی جانب سے بوڈی وارنٹ کی درخواست کے باوجود عدالت نے انہیں مشروط ضمانت پر رہا کیا تھا ،ان کے لئے ایک شرط یہ بھی لازم کی گئی تھی وہ ہفتہ میں ایک بار ضرور پولس تھانہ میں حاضری دیں ،لیکن ایک ماہ کے وقفہ میں ان میں سے کسی کے پولس تھانہ میں قدم نہ رکھنے پر پولس نے عدالت میں ایک درخواست داخل کر ان کے خلاف بوڈی وارنٹ جاری کرنے کی اپیل کی تھی ،سرسی جج نے کل اپنا فیصلہ سناتے ہوئے پولس کی درخواست کو منظور کر لیا ہے ،پولس نے ان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے ،وہیں یہ بات بھی گردش کرر ہی ہے ان میں سے کچھ لوگوں نے سرسی جج کے اس فیصلہ کے خلاف ہائی کو رٹ میں اپیل کی تیاری کر رہے ہیں ۔ 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES