dushwari

کرناٹک کے دھارواڑ اور بیلاری میں درجہ حرارت 14ڈگری درج

بنگلور۔10جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) کرناٹک میں موسم خشک رہا ہے ۔ اقل ترین درجہ حرارت میں جنوبی دور دراز کرناٹک کے کئی مقامات اور شمالی دور دراز کرناٹک میں بعض مقامات پر بتدریج اضافہ ہوا ہے ۔ ساحلی کرناٹک میں اس میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔یہ ساحلی کرناٹک کے بعض مقامات پر معمول سے کم رہا ہے ۔ تاہم جنوبی دور دراز کرناٹک کے بعض مقامات پر یہ معمول سے زائد اور شمالی کرناٹک میں معمول کے مطابق رہا ہے ۔ریاست کے میدانی علاقوں دھارواڑ اور بیلاری میں اقل ترین درجہ حرارت 14ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES