dushwari

آدھار کو بینک آکاؤنٹ سے لنک کرنے کی تاریخ 31مارچ تک بڑھائی گئی

نئی دہلی ۔7دسمبر2017(فکروخبر/ذرائع) آدھار نمبر کو بینک کھاتوں کے ساتھ جوڑنے کی عمل کو 31مارچ تک ملتوی کردیا گیا ۔ اس فیصلہ کی جانکاری مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو دی ۔ اس سے پہلے مرکزی حکومت نے تمام لوگوں کو اپنے آدھار کارڈ کو 31دسمبر تک بینک کھاتوں کے ساتھ جوڑنے کی معیاد مقررکی تھی لیکن حکومت نے کہا کہ یہ ان لوگوں کے لئے لاگو ہوگا جن کو ابھی تک آدھار کارڈ نہیں مہیا کیا گیا ہے او را س اس سلسلے میں ایک نوٹیفیکیشن کل جاری کی جا ئے گی ۔

اٹارنی جنرل وینو گوپال نے بتا یا کہ آدھار کو موبائل فون کے ساتھ جوڑنے کے تاریخ نہیں بڑھائی جا ئے گی ۔ آدھار کے سلسلے میں جو آدمی نے اپیل دائر کی حکومت کے اس فیصلے کی نکتہ چینی کی جس میں 31مارچ کی تاریخ صرف ان لوگوں کے لئے بڑھانے کا فیصلہ کیا جنہیں ابھی تک آدھار نہیں ملا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے کے بارے میں عبوری احکامات جاری کرے۔ 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES