dushwari

سری لنکا بحریہ نے 20 ماہی گیروں کو کیا گرفتار

چنئی:02؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)سری لنکائی بحریہ نے تمل ناڈو سے 20 ماہی گیروں کو آج نیڈنتھیو کے قریب مبینہ طور پر مچھلی پکڑنے کے الزام میں گرفتارکرلیا ہے۔ ناگاپٹنم ضلع سے ماہی گیر سری لنکائی آبی حدود میں مچھلی پکڑنے گئے تھے جب وہ گرفتار کرلئے گئے ۔گنگادھر کے ناگاپٹینم میں فشریز محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ ناگاپٹینم ضلع سے ماہی گیر سری لنکائی آبی حدود میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے دو کشتیوں کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے اور سری لنکا میں پروتھٹوری میں لایا گیا ہے۔ رامیشورم اور منڈاپم سے تعلق رکھنے والے 8 ماہی گیروں کو 19 نومبر کو لنکا بحریہ نے پالک۔ سٹریٹ ساحل پر مچھلی پکڑنے کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔ 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES