dushwari

تمل ناڈو:’اوکی‘ طوفان کے سبب ہائی الرٹ ،کیرل میں اسکولز،کالجز بند

چنئی۔30 نومبر2017(فکروخبر/ذرائع) ریاست کے جنوب مشرقی اضلاع اور ہمسایہ تمل ناڈو میں بھاری بارش سے عام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔ شدید بارش اور گہرے نشیب کی وجہ سے ایک آٹورکشا ڈرائیور کیرالہ کے کولم ضلع میں ہلاک ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے ان علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہاکہ تیز بارش اور گھنا اندھیرا تیزی سے لشکدیپ کی طرف بڑھ رہا ہے اور انہوں نے بھاری بارش اوراگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں کیرالہ اور تمل ناڈو ساحلوں میں تیز ہواؤں کے چلنے کی وارننگ کی ۔

انہوں نے پہلے ہی لکشدیپ جزیروں کے لئے وارننگ جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا کہ تمل ناڈو اور کیرالہ کے جنوب مشرقی اضلاع میں تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ افسرا ن نے بتایا کہ کوٹاکرارا میں بھاری بارش کے بعد ایک آٹو رکشا ڈرائیور کی گاڑی پر درخت گرنے کے بعد ہلاک ہوگیا۔ حکام نے لوگوں سے گھرو ں میں رہنے اور جنوبی کیرالہ کے تین اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کیلئے کہا ہے۔ انڈین ریلوے نے کم ازکم 12 ٹرینوں کو رد کردیا ہے۔ تھرواننت پورم کے قریب وزنجام میں ماہی گیر نے کہاکہ انہیں 8 لوگوں کے بارے میں کوئی اطلاع ملی نہیں ہے جو بدھ کی شب سمندر میں گئے تھے ۔ ریاست کے پہاڑی علاقوں میں تودے کھسکنے کی بھی خبر ہے۔ ریاستی حکومت نے کیرالہ آفات مینجمنٹ ایجنسی اور سول حکام سے کہا ہے کہ وہ ہائی الرٹ پر رہیں۔ جنوبی تمل ناڈو کے متعدد حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہورہی ہیں۔ درخت اکھڑ رہے ہیں اور معمولات زندگی متاثر ہورہی ہے۔ 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES