dushwari

کرناٹک : وزیر اعلی سدارمیا کے لئے آئندہ اسمبلی انتخابات آخری ہوں گے ، ڈاکٹر یتندرا کا دعوی

منڈیا 29؍ نومبر 2017(فکروخبر /ذرائع)  یہ اعلان کرتے ہوئے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات وزیراعلی کرناٹک سدارامیا کے لئے آخری انتخابات ہوں گے ۔ ان کے فرزند ڈاکٹر یتندرا نے کہا کہ چامندیشوری حلقہ سے آخری مرتبہ سدارامیا انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انہو ں نے کہا چامندیشوری حلقہ میرے والد کے دل کے کافی قریب ہے کیو ں کہ انہو ں نے اس حلقہ سے پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ اسی حلقہ نے انہیں سیاسی طور پر دوبارہ جنم لیا۔

اس حلقہ کے عوام کے قرض کی ادائیگی وہ نہیں کرسکتے لیکن وہ اس حلقہ سے آخری انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور یہ انتخابات وہ اسی حلقہ سے لڑنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلی موجودہ طور پر ورونا حلقہ کی نمائندگی کررہے ہیں ۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ چامندیشوری حلقہ سے انتخابات میں حصہ لیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ سدارامیا اپنے بیٹے کو ورونا حلقہ کا ٹکٹ دیں گے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے یتیندر نے کہا کہ ورونا حلقہ سے مقابلہ کرنے کے لئے ان پر کافی دباو ہے۔اس سلسلہ میں پارٹی ہائی کمان کی جانب سے فیصلہ کیا جائے گا۔ انہو ں نے کہا میں ٹکٹ کے لئے کوئی دباو نہیں ڈالوں گا یا نمائندگی نہیں کروں گا۔ اگر مجھے ٹکٹ دیا جاتا ہے تو میں یقینی طور پر مقابلہ کروں گا اور عوام کے لئے کام کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ورونا حلقہ میں کام کررہے ہیں کیوں کہ ان کے والد جو شدید کام کے دباو سے دوچار ہیں اپنے حلقہ کے لئے زیادہ وقت نہیں دے پارہے ہیں۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES