dushwari

میسور : بھیانک سڑک حادثہ میں تین افراد جاں بحق

منگلور: 14؍نومبر2017(فکروخبرنیوز)یہاں میسور ہونسور اہم شاہراہ پر سترہ مسافروں کو لے جارہی ایک منی بس اور لاری کے مابین پیش آئے بھیانک تصادم میں تین افراد کے موقع واردات پر ہی جاں بحق ہونے اور 14افراد کے زخمی ہونے کا دردناک حادثہ پیش آیا ہے ، مہلوک کی شناخت حمید (45) اور اس کے 18سالہ لڑکے حقیب اور محمد اقبال(34) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،

ذرائع کے مطابق ایک ہی خاندان کے سترہ افراد سیاحت کے لئے اوٹی جا رہے تھے کہ اسی دوران کیلاگٹے میں ہونسور میسور اہم شاہراہ پر صبح 4:00بجے ایک تیز رفتار لاری ان کی منی بس سے جاٹکرائی ، اس حادثہ کے سبب تین افراد موقع واردات پر ہی جاں بحق ہو گئے ،جبکہ اس حادثہ میں 14دیگر افراد بھی زخمی ہو گئے ہیں ،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جنہیں نجی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ، جبکہ پولس نے موقع پر پہونچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے میسور اسپتا ل منتقل کر دیا ہے ،مزید تحقیقات جا ری ہے ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES