dushwari

منافقت گیلانی کی نمایاں خاصیت ہے۔عمر عبداللہ

سرینگر۔13نومبر2017(فکروخبر/ذرائع) سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بزرگ علیحدگی پسند رہنما و حریت کانفرنس (گ) چیئرمین سید علی گیلانی کے بیان پر اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ منافقت گیلانی کی نمایاں خاصیت ہے اور جس وقت شیخ محمد عبداللہ کشمیر کے لئے جدوجہد کررہے تھے تو سید علی گیلانی اس وقت انتخابات لڑنے اور جنتا پارٹی کی معاونت کرنے میں مصروف تھے ۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سماجی ویب سائٹ ٹیوٹر پر گیلانی کے اس بیان جس میں انہوں نے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس میں انہوں نے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، عمر عبداللہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ گیلانی نے پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان کہ ’آزادی کشمیر کے لئے آپشن نہیں ہے‘کے ردعمل میں خاموشی کیوں اختیار کی۔انہوں نے کہا کہ جب میرے دادمرحوم شیخ محمد عبداللہ کشمیر کے لئے جدوجہد کررہے تھے تو سید علی گیلانی اس وقت انتخابات لڑنے اور جنتا پارٹی کی معاونت کرنے میں مصروف تھے۔ 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES