dushwari

لندن میں واقع رابندر ناتھ ٹیگور کے مکان کو ممتا بنرجی خریدنے کی خواہش مند

کلکتہ۔ 12؍ نومبر 2017(فکروخبر/ذرائع)   مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی لندن کے اس مکان کو خریدنا چاہتی ہے جس میں نوبل انعام یافتہ اور ملک کے مشہور شاعر اور مصنف رابندر ناتھ ٹیگور نے قیام کیا تھا۔تاکہ اس مکان کو میوزیم بنایا جاسکے ۔شمالی لندن کے ہمپس اسٹریٹ ہیتھ کے 3نمبر ہیتھ ولاس میں واقع اس مکان میں ٹیگور نے 1912میں چند مہینے قیام کرکے اپنی مشہور شاعری کی کتاب گیتانجلیکا انگریزی میں ترجمہ کیا تھا۔اپنے ایک ہفتے طویل لند ن کے دورے پر پہنچی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے برطانیہ میں ہندوستانی کارگزارہائی کمشنر دنیش پٹنائیک سے ملاقات کے دوران ممتا بنرجی نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ریاست بنگال ذاتی طور پر یہ مکان خریدنا چاہتی ہے ۔

ملاقات میں شامل ایک شخص نے کہا کہ ممتا بنرجی نے اس مکان کو خریدنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مکان تاریخی ہے اس لیے اس کو میموریل بنایا جاسکتا ہے۔چند سال قبل اس مکان کی قیمت 2.7ملین پونڈ تھا ۔2015میں بھی لندن دورے کے دوران ممتابنرجی نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا ۔رابندر ناتھ ٹیگور اس مکان میں رہ کر اپنی کتابوں و تخلیقات کا انگریزی میں ترجمہ کیا تھا اور انگریزی مصنفین سے ملاقات کی تھی ۔اسی ترجمہ کی کی بدولت 1913میں رابندر ناتھ ٹیگور کو نوبل انعام سے نوازا گیا تھا ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES