dushwari

ایڈورپا شمالی کرناٹک سے اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرینگے

بنگلورو:18؍ستمبر2017(فکروخبر /ذرائع)کرناٹک بی جے پی کے صدر بی ایس ایڈورپا 2018 کے اسمبلی انتخابات میں شکاری پورہ کی بجائے شمالی کرناٹک سے اسمبلی انتخاب لڑیں گے ۔ سابق چیف منسٹر نے پارٹی کے مفاد میں یہ یفصلہ کیا ہے جبکہ مرکزی قیادت نے ان سے خواہش کی تھی کہ وہ شمالی کرناٹک سے مقابلہ کریں۔ ایڈورپا کے میڈیا مشیر آنند وجیندر نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ ایڈورپا کس حلقے سے مقابلہ کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ ایڈورپا نے مرکزی قیادت کی خواہش کے مطابق شمالی کرناٹک سے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کا مفاد بھی پارٹی کے مفاد سے وابستہ ہے ۔ شکاری پورہ حلقہ شموگہ ضلع وسطی کرناٹک میں ہے جو ایڈورپا کا گڑھ سمجھا جاتا ہے 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES