Print this page

دہرادون میں گھسے 8 مشتبہ افراد، خفیہ محکمہ کی اڑی نیند(مزید اہم ترین خبریں)

دہرادون، ۲۶؍جنوری: (فکروخبر/آئی بی این خبر) ملک بھر میں ایک طرف جہاں یوم جمہوریہ کا جشن منایا جا رہا ہے، وہیں اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں 8 اور مشتبہ افراد کی دراندازی نے پولیس اور خفیہ محکمہ کی نیند اڑا دی ہے۔ ان میں سے 1 مشتبہ کیمرے میں قید ہو گیا ہے جبکہ باقی 7 لوگ کون ہیں اس کا کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے۔اطلاع ملنے کے بعد سے ہی دہرادون پولیس مشتبہ کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہرادون میں موجود حفاظتی ٹھکانوں اور دوسری جگہوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

اتراکھنڈ کے ڈی جی پی بی ایس سدھو نے بتایا کہ آٹھ لوگوں کا ایک گروپ شک کے گھیرے میں ہے۔ اسی گروپ کا ایک رکن دہرادون میں گھس چکا ہے جس کے بعد تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو مشتبہ نوجوان کی تصویر دستیاب کروا کر اس اور اس کے ساتھیوں کی تلاش میں مصروف ہو جانے کی ہدایات دی گئی ہیں، ساتھ ہی اس بارے میں آئی بی اور این آئی اے سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔


پرانا شہر اور نئے شہر کے درمیان فرق کو ختم کرنے کا عہد

ماضی کے تجربے یاد رکھنے پر زور  اعظم پورہ میں ٹی آر ایس کا جلسہ  کویتا کا خطاب

حیدرآباد۔26جنوری (فکروخبر/ذرائع)اسمبلی حلقہ ملک پیٹ کے مختلف بلدی حلقہ جات میں رکن پارلیمنٹ نظام آباد وصدر تلنگانہ جاگرتی شریمتی کے کویتا نے تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی امیدواروں کی تائیدمیںانتخابی مہم چلائی اور عوام سے تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے حق میںاپنے ووٹ کے استعمال کی اپیل بھی کی ۔ سعید آباد کی ٹی آر ایس امیدوار سورنا لتا ریڈی کی تائید میںمنعقدہ انتخابی جلسہ عام سے بھی کے کویتا نے خطاب کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ کے ترقیاتی اسکیمات کی بنیاد پر عوام سے ووٹ کی اپیل کی ۔انہوںنے کہاکہ جو کام سابق کی حکومتوں نے ساٹھ سالوں میںنہیںکیا اسی کام کو چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی قیادت میں تلنگانہ کے ریاستی انتظامیہ نے انجام دیا ہے ۔ قبل ازیں کویتا نے آئی ایس سدن بلدی حلقہ کے ٹی آ رایس امیدوار کی انتخابی مہم میںبھی حصہ لیااور مقامی عوام سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے تمام امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی اپیل کی۔ بلدی حلقہ اعظم پورہ میںتلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے ہزاروں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کویتا نے سابق کی حکومتوں پر نئے او رپرانے شہر کے درمیان میںرابطے کو منقسم کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوںنے کہاکہ اصل حیدرآباد موسی ندی کے پار کا شہر ہے مگر نئے شہر کوحیدرآباد کانام دیکر اصلی حیدرآباد کو نظرانداز کرنے والی جماعتیں آج پرانے اور نئے شہر دونوں کی عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پرانے شہرکے عوام کانگریس  تلگودیشم اور مقامی جماعت کو آزماچکے ہیں ۔ 



کشمیر میں ایک عسکریت پسند گرفتار

سرینگر ۔26جنوری (فکروخبر/ذرائع) وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں علاقہ چڈورا سے لشکر طیبہ کے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ا یک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ بشارت احمد کو کل شام چڈورا کیایک حویلی سے گرفتار کرلیا گیا اور اس کی تحویل سے اے کے رائفل ، 2 میگزین اور ایک ہینڈ گرنیڈ ضبط کرلئے گئے ۔


راجستھان میں مجسمہ گاندھی پر دھمکی آمیز تحریریں

جئے پور ۔ 26جنوری (فکروخبر/ذرائع) مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر پینٹ کے ذریعہ تحریر کردہ پیام میں یومجمہوریہ تقاریب کے موقع پر اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے حملوں کی دھمکی سے جئے پور کے علاقہ دوڈر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ پولیس نے یہاں ان تحریروں کے پس پردہ افراد کا پتہ چلا نے کی کوشش جاری ہے ۔ بعض شرپسندوں نے علاقہ روڈا کے معظم باد میں واقع مجسمہ پراشتعال انگیز اور دھمکی آمیز پیام تحریر کیا ہے جن کی نشاندہی کی کوشش جاری ہے۔ ایڈیشنل ایس پی مسٹر سنجے کمار نے بتایا کہ مجسمہ کے پشت پر یہ تحریر کیا گیا ہے ۔ 26 جنوری کو تباہی مچادی جائے گی جس کے ساتھ آئی ایس آئی ایس بھی درج تھا ۔ مقامی افراد کی شکایت پر پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔


متوفی دلت اسکالر کے حامیوں پر آر ایس ایس کا حملہ

ممبئی ۔ 26جنوری (فکروخبر/ذرائع) حیدرآباد یونیورسٹی کے ایک طالب علم کی خودکشی کے خلاف مظاہرین کی ایک احتجاجی جلوس پر آر ایسایس کارکنوں نے حملہ کردیا جس پر دونوں گروپس علاقہ دھاروں میں متصادم ہوگئے ۔ پو لیس نے بتایا کہ کل پیش آئے اس واقعہ میں ایک درجن افراد کے خلاف گڑبڑ اور تشدد برپا کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلیا گیا ۔ جسٹس فار روہت جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بیانر تلے دھاروی کے مختلف گروپس بشمول نیشنلسٹ فورم نے یہ احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس کے دوران آر ایس ایس کارکنوں نے پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کردیا ۔ اس حملہ میں کم از کم ایک درجن مظاہرین زخمی ہوگئے ۔ تاہم بی جے پی لیڈر اور مقامی رکن اسمبلی تامل سیلوں نے الزام عائد کیا کہ نیشنلسٹ فورم سے وابستہ طلباء اچانک آر ا یس ایس آفس کے قریب ٹھہر گئے اور عظیم قیادت کے بارے میں غیر شائستہ ریمارکس کئے ۔ آر ایس ایس والینٹرس نے احتجاجیوں کو چلے جانے کیلئے کہا لیکن احتجاجیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث دونوں گروپس میں تصادم ہوں۔ ڈپٹی کمشنر پولیس مسٹر منیش پاٹل نے بتایا کہ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے خلاف شکایت درج کروائے جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔


بیدر کے قریب خوفناک سڑک حادثہ  چھ افراد ہلاک

بیدر26جنوری (فکروخبر/ذرائع)بیدر کے قریب ایک کار اور ایک ویان کے مابین ہوئے خوفناک ٹکراؤ میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ مہلوکین میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ کہا گیا ہے کہ متوفی افراد کار میں سفر کر رہے تھے اور وہ بیدر کے قریب ہمنا باد میں شادی میں شرکت کے بعد واپس ہو رہے تھے ۔ بیدر کے ایس پی نکم پرکاش امرت نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ کار میں سفر کر رہے ایک شخص کے سر پر گہرے زخم آئے ہیں اور اسے گلبرگہ کے ایک دواخانہ کو منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔


ہر بینک میں بلاسودی کاروبار کے شعبہ کے قیام کی اجازت

انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک فینانس کے وفد کی جناب عامر علی خان سے ملاقات

حیدرآباد ۔ 26جنوری (فکروخبر/ذرائع) مذہبی عقائد کے سبب بینکنگ نظام سے دور افراد کیلئے آر بی آئی کا یہ اعلان خوشخبری سے کم نہیں کہ اب بلاسودی کاروبار کیا جاسکتا ہے۔ تاہم اس سفارش پر عوامی ردعمل کو حاصل کیا جارہا ہے کہ آیا ملک میں ایسے کتنے افراد و شہری ہیں جو بینکوں میں بلاسودی بینکنگ نظام کے فروغ کے حق میں ہیں۔ کمیٹی نے سفارش آر بی آئی کو پیش کی اور اپنی سفارش میں اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ وہ ہر بینک میں ایک شعبہ قائم کرسکتے ہیں جو بلاسودی کاروبارکا حصہ ہوگا۔ اس سفارش پر عوامی ردعمل کیلئے سرگرم انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فینانس اینڈ انشورنس کے ایک وفد نے نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خان سے ملاقات کی چونکہ اس کمیٹی کی سفارش پر اپنا ردعمل اور عوامی رائے کو حاصل کرنے کی تاریخ 29 جنوری تک مقرر کی گئی تھی۔ لہٰذا وفد نے نیوز ایڈیٹر سے درخواست کی کہ وہ اس تحریک میں تعاون کریں۔ بلاسودی بینکنگ نظام کی اہمیت اور افادیت سے واقف جناب عامر علی خاں نے وفد کا خیرمقدم کیا اور ان کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے سیاست کی جانب سے بھرپور تعاون کا انہیں یقین دلایا۔ وفد میں شامل محمد عاصم فاروق، ایم ایس شریف نے بتایا کہ اب جبکہ وقت انتہائی کم ہے اور ایسے موقع پر شعور بیداری بہت ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 12 فیصد مسلم تحفظات کیلئے جس طرح سے عوامی شعور بیداری اور تحریک سیاست نے زور پیدا کیا اب اتنے کم وقت میں ایسی ہی تحریک کی ضرورت ہے جو حرکیاتی شخصیت عامر علی خاں انجام دے سکتے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فیانس اینڈ انشورنس کے وفد نے بتایا کہ آر بی آئی نے ایک کمیٹی قائم کی تھی اور اس کمیٹی نے سفارش پیش کی ہیکہ بلاسودی کاروبار کا نظام عقیدہ کی بنیاد پر کیا جاسکتا ہے اور بڑے کمرشیل بینکوں میں شعبہ کھولا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد آر بی آئی نے عوامی رائے حاصل کرنے کیلئے عوام سے درخواست کی ہے آر بی آئی نے عوامی سہولت کیلئے رائے بذریعہ ای میل اور پوسٹ کے ذریعہ روانہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 5 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ کا مطالعہ کرنے کے بعد رپورٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کریں۔ انہوں نے آر بی آئی کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اور بتایا کہ مذہبی عقائد کی وجہ سے موجودہ روایتی بینکنگ نظام سے راحت ہوگی اور بینکنگ کے اس شعبہ میں جلد ہی بلاسودی کاروبار شروع ہوسکے گا جس کے سبب عوام کو کافی راحت ملے گی۔ انہوں نے اس سفارش کو نہ صرف عوام بلکہ ملک کے حق میں بھی کافی فائدہ مند بتایا ہے۔ عوام اس سائیٹ کی مدد سے 5 صفحات پر موجودہ رپورٹ کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔ https://rbi.org.in/scripts/publicationreportdetails.asp/ اور بذریعہ ای میل اس پتہ پر اپنے خیالات روانہ کرسکتے ہیں۔ E-Mail:This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. ،: This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. E-Mail وہ جو بلاسودی بینکنگ نظام کے حق میں ہیں 29 جنوری سے قبل انتہائی کثیر تعداد میں بلاسودی بینکنگ نظام کے حق میں اپنا ردعمل ظاہر کریں۔