dushwari

دبئی : 29 مارچ کومدرسہ عمر بن خطابؓ كا سالانہ پروگرام

( فائل فوٹو )

دبئی ،18مارچ (فکروخبر نیوز)دبئی اوقاف اور بی ایم جے ڈی کے زير سرپرستى چلنے والے مدرسہ عمر بن الخطاب كا سالانہ پروگرام 29 مارچ کو انڈین ہائی اسکول ميں منعقد ہونے جا رہا ہے, جس ميں طلبہ و طالبات کے مابین مسابقۂ حفظ قرآن وناظرہ ہوگا ۔

واضح رہے کہ ہر سال اس مدرسہ میں مختلف قسم کے پروگرام منعقد ہوتے رہتے ہیں، امسال اس مسابقہ میں مہمانِ خصوصی کے طورپر مہتم جامعہ اسلامیہ بھٹکل, وخطيب جامع مسجد مولانا عبد الباری ندویؔ اور  ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل ماسٹر محمد شفیع صاحب شرکت فرمائيں گے۔ مدرسہ کے اساتذہ اور ذمہ داران نے تمام احباب سے پرخلوص درخواست کی ہے کہ جلسہ میں شرکت فرما کر طلبہ و طالبات کی ہمت افزائی فرمائیں۔ مسابقہ شام پانچ بجے سے رات دس بجے تک رہے گا۔