dushwari

خواتینِ اسلام کا ترجمان

نقوشِ ’’طیبات‘‘، دوماہی

قلوب و اذہان پر پاکیزہ اسلامی نقوش مرتسم کرنے والا رسالہ نقوش ’’طیبات‘‘ دوماہی ، معہد امام حسن البنا شہید سے پچھلے تین سالوں سے مسلسل نکل رہا ہے (اللہ اسے دوام بخشے) ،

آج اس کا تازہ شمارہ (۱۶) منظر عام پر آیا ہی چاہتا ہے، اس سے پہلے اس کے دو خصوصی شمارے (۱)امہات المؤمنین نمبر اور (۲)صحابیات نمبر اپنی ضخامت و افادیت معنوی و صوری ہر اعتبار سے مقبول عام و خاص ہوکر قارئین کے لیے خصوصاً خواتین کو روحانی غذا فراہم کر رہا ہے، ان خصوصی نمبرات کے مطالعے سے انشاء اللہ ایمان میں تازگی، عقیدے میں پختگی، اعمال میں جلا اور اطوار میں نکھار آئے گا، اس کے مطالعے سے دنیا کی بے ثباتی اور آخرت کا استحضار نصیب ہوگا۔ خواہش مند حضرات آج ہی ان خصوصی نمبرات کو حاصل کریں۔


ضروری اعلان: سال گذشتہ کی طرح اس سال بھی طالبات کے لیے سمر کلاسس (Summer classes) رکھنا طے پایا ہے، آٹھویں تا پی یوسی (PUC) اور ڈگری کی خواہشمند طالبات درج ذیل فون پر رابطہ کریں اور فارم حاصل کریں۔ انشاء اللہ تعطیلات شروع ہوتے ہی کلاسس شروع کیے جائیں گے، یہ کورس انشاء اللہ چالیس دن تک چلے گا اور یہ تین مضامین پر مشتمل ہوگا(۱)فقہ (۲)نماز ، وضو اور مختلف موقعوں پر پڑھی جانے والی مسنون دعائیں۔ (۳) تصحیح قرآن۔ کلاسس کے اوقات: دوپہر 2:30تا 4:30ہوں گے۔تفصیلی معلومات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں : Mob: 9902105300 / 8884032375

المعلن

معہد امام حسن البنا شہید،بھٹکل

(انشاء اللہ طیبات جیسے موقر و قیمتی دوماہی رسالہ میں شائع ہونے والے مضامین کوفکروخبر بھی اپنے خواتین والے کالم میں وقتاً فوقتاً طیبات کے حوالے سے شائع کرتا رہے گا، خواتین قارئین اس سے استفادہ کرسکتے ہیں، انشاء اللہ مضامین کے اشاعت کا سلسلہ عنقریب شروع ہوگا: ایڈیٹر )