dushwari

مشرقی تعلیم پائی اور گنگا ہوگیا
مغربی تعلیم پائی اور ننگا ہوگیا
سید نثار احمد (احمد نثار)

انگریزی پڑھ لینا اور مغربی علوم حاصل کرلینا گویا کہ روشنی پاجانا تصوّر کر لیا جارہا ہے۔
جب کہ مادری زبان میں درس و تدریس ہی کو بہتر سمجھا جاتا ہے اور کائنات کے مطالعہ میں تدریس مادری زبان کامقابلہ کوئی نہیں کر سکتا۔اردو لکھنا پڑھنایوں تصور کیا جاتا ہے کہ ’’ اردو سے شعر و شاعری آگئی، شعر و شاعری پیٹ کہاں بھرتی ہے ‘‘۔ گو یا کہ انگریزی ہی ان کا پیٹ بھر رہی ہے اور خوب بھر رہی ہے۔ ہاں انگریزی پڑھنے سے گریز نہیں ہے مگر، صرف انگریزی ہی سب کچھ ہے یہ زاویہ نظر درست نہیں ہے۔ 

فکروخبرتحقیقی مضمون 

تربیت کے لغوی معنی پالنا پوسنا لیکن اصطلاح میں سیرت وشخصیت کو سنوارنا تربیت کہلاتا ہے۔ تربیت کا مقصود در اصل بچوں کو بتدریج ان اوصاف کا حامل بنانے میں مدد دینا ہے جو دونوں جہاں میں ا ن کی فلاح وکامرانی کے لئے ضروری ہیں۔ ظاہر ہے یہ کام بہت ہی ہمہ گیر، محنت طلب اور صبر آزما ہے۔اس کے لئے بتدریج:
(۱) بچوں کا طرزِ فکر، نظریۂ حیات اور معیارامتیاز و انتخاب ایسا بنانا ہوگا جو ان کے مقصد وجود سے مطابقت رکھتا ہو۔ مختلف معاملات میں سوچنے کا ڈھنگ، زندگی کے بارے میں ان کا تصور اور برائی بھلائی کو پرکھنے کا معیار وہی بنانا ہوگا جو اللہ کے صالح بندوں کا ہونا چاہیے۔

فکروخبرتحقیقی مضمون 

امام شافعی ؒ فرماتے ہیں :کوئی شخص ایسا نہیں ہوتاکہ اس سے کوئی محبت کرنے والا اور کوئی نفرت کرنے والا نہ ہو، جب یہ بات ہے تو آدمی کو اللہ کی اطاعت کرنے والوں کی صحبت میں رہنا چاہیے۔حماد بن واقد الصفار کہتے ہیں کہ میں ایک دن مالک بن دینار کی خدمت میں حاضر ہوا، دیکھا کہ وہ تنہا بیٹھے ہیں اور ان کے پہلو میں کتا اپنی ناک زمین پر رکھے ہوئے ہے، میں اس کو ہٹانے لگا تو فرمایا: چھوڑو، یہ برے ہم نشین سے بہتر ہے، یہ مجھے تکلیف نہیں دیتا۔ یعنی برے شخص کی صحبت نقصان کا باعث ہوتی ہے، اس سے تو بہتر یہ ہے کہ آدمی کتے کے ساتھ رہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES